میرے دشمن بھی میرے گیت گاتے ہیں: میشا شفیع

 

 

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ حتی کہ میرے دشمن بھی میرے گانے گاتے ہیں اور اپنی گاڑی میں بجاتے ہیں۔

گذشتہ روز میشا شفیع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔

اپنی تصویر کے ساتھ شیئر کردہ ایک پوسٹ میں میشا شفیع نے ایک طنزیہ اور شاعرانہ پیغام شیئر کیا۔

میشا نے لکھا کہ میشا کتنا حیرت انگیز ہے کہ یہاں تک کہ آپ کے دشمن بھی پوری دنیا سے چپکے چپکے ، اپنی کار میں کھیلتے ہوئے ، آپ کے گیت گاتے ہیں۔

گلوکارہ کی طنزیہ پوسٹ کی سوشل میڈیا صارفین کے ذریعہ تعریف اور تنقید کی جارہی ہے

جہاں کچھ صارفین میشا کے پیغام کی تعریف کر رہے ہیں ، وہیں دیگر ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکارہ اور اداکار علی ظفر پر میشا شفیع نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

Leave a Comment